
کل مورخہ 12.1.2019کو دیپالپور بار کونسل کا الیکشن میدان سجنے جا رہا ہے ۔۔۔۔۔۔

THE TREND OF SERVICE

تفصیلات کے مطابق چیمپئن گروپ کے چئرمین عزت مٰاب جناب محمد یار قمر 786 سٹوڈیو سکھ پور نے اتحادسپورٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بہت تعریف کی اور انہوں نے چیمپئن گروپ کے ممبر بھائی ندیم احمد خان کی سالگرہ کے لمحات بھی شئیر کیے
ITEHAD SPORTS



پنجاب گروپ آف کالجز دیپالپور کیمپس کا شرمناک ترین ریکارڈ ۔۔۔۔۔۔۔کالج ہذا کے بی-ایس کیمسٹری کے تمام کے تما م سٹوڈنٹس فیل ہو گئے جملہ سٹوڈنٹس کی تعداد 14 تھی۔

Thanks for joining us!
For all Kind Of News Vizit our Site.





کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو: آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج نے جاسوسی کی غرض سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرون طیارے کو مار گرایا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ یہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر ہے جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی کواڈ کاپٹر کو بھی سرحد عبور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


کولمبو: آئی سی سی نے سری لنکا پرکرپٹ ترین کرکٹنگ قوم کا لیبل لگا دیا فکسنگ کے حوالے سے انتہائی اہم خفیہ رپورٹ وزیرکھیل ہارین فرنانڈو کے سپرد کردی گئی۔
وزیرکھیل نے کہا کہ کچھ وجوہات کے سبب ابھی اس میں درج نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے، البتہ رپورٹ دیکھنے کے بعد میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ملکی کرکٹ منتظمین اوپر سے نیچے تک بدعنوان ہیں، میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ آئی سی سی حکام نے مجھے بتایا کہ ہماری کرکٹ میں مسائل بکیز تک محدود نہیں بلکہ مقامی گیم کے تانے بانے بھی زیرزمین دنیا سے ملتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ کھیل میں گڑبڑکی نشاندہی کرنے والے سری لنکن پلیئرز کو آئی سی سی عام معافی دے گی، ہماری حکومت اینٹی میچ فکسنگ قانون سازی کرنا چاہتی ہے، ہارین فرنانڈونے کہا کہ سری لنکا کرکٹ کھیل کو کرپشن فری بنانے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک عبوری کمیٹی کو ترتیب دینے یا بورڈ کے مجوزہ الیکشن موخر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہم بہت جلد بھارت جاکر آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر سے ملاقات کریں گے، ہماری آئندہ میٹنگ میں کونسلکے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن اور اینٹی کرپشن سربراہ الیکس مارشل بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ دریں اثنا سری لنکا میں کرکٹ معاملات کو شفاف بنانے کیلیے آئی سی سی نے کولمبو میں سینئر تفتیش کار مقرر کردیا، وزیر کھیل ہارین فرنانڈو نے گزشتہ دنوں دبئی میں کونسل کے اینٹی کرپشن آفیشلز سے ملاقات کی تھی، انھوں نے کہا کہ ہماری یہ بات چیت بہت مثبت رہی، سینئر تفتیش کار چند ماہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ ملک کر کام کرے گا، ہارین فرنانڈو نے ہا کہ ملک میں کھیل کو شفاف کرنے کیلیے ہماری کوششوں میں یہ اہم پیشرفت ہے۔


اللہ پاک جلد از جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین ۔۔۔۔
اتحاد سپورٹس اوکاڑہ ۔