پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کر کٹ ٹیم کو ہرا دیا ۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ثناء میر نے ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا وہ ایشیا کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں جنہوں نے اپنے انٹر نیشنل میچوں کی سنچری مکمل کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرا ٹی ٹوءنٹی میچ بھی ہار گیا اور جنوبی افریقہ کو 3 میچوں کی سیریز میں 2-صفر کی برتری حاصل ہو گئی

TEAM

بابر اعظم کے 90 اور حسین طلعت کے 55 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے

پچیس سال کے بعد کراچی میں میراتھن ریس کا انعقاد ۔۔۔۔4000 سے زائد اتھلیٹس نے شرکت کی

کراچی میراتھ ریس

25 سال بعد ایک بار پھر کمشنر سٹی میراتھن کا انعقاد کیا گیا میراتھن کا آغاز معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے سے ہوا، شرکا خیابان ٹیپو سلطان، عبدالستار ایدھی ایونیو، خیابان اتحاد اور خیابانِ شیریں سے گزرے، میراتھن کا اختتام آغاز کے مقام پر ہی ہوا اوپن کیٹیگری میں ہارون گل نے میدان مار لیا جبکہ ویمنز میں حرا دیوان، ویمنز میں فرح اورانڈر19 میں عامر عبا س فاتح رہے۔
میراتھن میں 4 ہزار سے زائد ایتھلیٹس نے شرکت کی جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں، ویمنز کیٹگر ی کی میراتھن 5 کلومیٹر جبکہ مردوں کی ریس 10 کلومیٹر پرمشتمل تھی، اوپن کیٹگری میں ہارون گل فاتح رہے جبکہ عیسیٰ پاریا دوسرے ،عمران عطار تیسرے ،سراج چوتھے، ہدایت علی پانچویں اور عمر علی چھٹے نمبر پر رہے، ویمنز میں پہلی پوزیشن حرا دیوان نے حاصل کی جبکہ کوکب دوسری ،منزہ تیسری، زریں ناز چوتھی،صدف پانچویں ، چینی خاتون حایا زوہو چھٹی، آمنہ مظفر ساتویں اور خدیجہ آٹھویں پوزیشن حاصل کرسکیں، انڈر19بوائزمیں عامر عباس نے37 منٹ اور 28.87 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جواد دوسرے اور ارباب تنویر تیسرے نمبر پر رہے۔
علی اسحاق نے چوتھی، نعیم حیدر نے پانچویں اور نیاز نے چھٹی پوزیشن لی انڈر 19 گرلز کی فاتح سحرش قیوم رہیں جنھوں نے 34 منٹ اور 23.64سیکنڈز کے ساتھ پہلی پوزیشن لی جبکہ عائشہ یامین نے دوسری اور ایشا عفان نے تیسری، عروج ناز نے چوتھی،زہرہ منصور نے پانچویں اور ماہ نور شمشیر نے چھٹی پوزیشن حاصل کی انڈر 29 مینز میں علی حسن اورانڈر29 ویمنز فرح پہلی،رضیہ بانو دوسری، ماریہ مالک تیسری،سعدیہ خان چوتھی، مدیحہ اشرف پانچویں اور شکیلہ چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، میراتھن کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔