انٹرنیشنل کبڈی سیریز ۔۔۔۔پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

WINNER

عظیم فٹبالرز فیگو اور کاکا کے کراچی میں یادگار لمحات

پاکستان میں ورلڈ سوکر اسٹارز2019 کے لیے عظیم فٹبالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے اسٹار لوئس فیگو پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کاکا اور فیگو جمعرات کو پاکستان پہنچےتو کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتبپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

کاکا اور فیگو کی ٹیمیں ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے سلسلے میں 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور اس ایونٹ کی تشہیر اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں اسٹارز پاکستان آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے دوران کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دنیا کا امیر ترین جوڑا ایک دوسرے سے الگ ہورہا ہے۔ جی ہاں دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی شادی کے 25 سال بعد ایک دوسرے سے الگ ہورہے ہیں۔ ایمازون کے بانی کے ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ پر اس جوڑے نے مشترکہ بیان جاری کیا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان کا انوکھا ریکارڈ ۔۔۔۔جنوبی افریقی کپتان نے منفرد عالمی ریکارڈ قائم کردیا اسپورٹس ڈیسکاپ ڈیٹ 04 جنوری 2019 Facebook Count 0 Twitter Share 0 Translate جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فاف ڈیو پلیسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ 9ویں سنچری بھی مکمل کی اور نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ مزید پڑھیں: سرفراز اور ڈیو پلیسی نے مل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا فاف ڈیو پلیسی پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور ’پیئر‘ کی خفت کا شکار رہے۔ البتہ انہوں نے اس بدترین ناکامی کو پس پشت ڈالتے ہوئے کیپ ٹاؤن میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کھیل پیش کر کے سنچری اسکور کی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی ڈیو پلیسی ’پیئر‘ کے بعد اگلے میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیپ ٹاؤن میں پاکستانی باؤلرز بے بس، جنوبی افریقہ کی برتری 205رنز ڈیو پلیسی سے قبل جنوبی افریقہ کے مزید دو کھلاڑی بھی پیئر کے فوراً بعد سنچری بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ جیکی میک گلو نے 1955 میں انگلینڈ کے خلاف پیئر لینے کے بعد اگلے ہی میچ میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2012 میں جیک کیلس نے بھی پیئر کی خفت کا شکار ہونے کے بعد سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

خواتین کے بارے میں نازیبا بیانات بھارتی کرکٹرز کو مہنگے پڑگئے

بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن جب بھی اپنے نئے سیزن کے ساتھ سامنے آتا ہے، ہر بار کوئی نہ کوئی نیا تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا جب کافی ود کرن سیزن 6 کی ایک قسط میں بھارتی کرکٹرز ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول 6 جنوری 2019 کو سامنے آئی قسط میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

اس شو کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے خواتین سے متعلق کئی نامناسب جملے کہے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ ابھرتے ہوئے کرکٹر کے ایل راہول بھی ان کے ایسے جملوں پر ان کا ساتھ دیتے اور ہنستے نظر آئے، جس کے بعد انہیں بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس پورے شو کے دوران ہاردیک پانڈیا خود کو ایسے پیش کرتے رہے جیسے خواتین ان پر فدا ہیں، جبکہ کرن جوہر بھی اپنے شو کی ریٹنگز بڑھانے کی خاطر دونوں کھلاڑیوں کو ایسی باتیں کرنے پر اکساتے رہے۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ہاردیک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا، جس کے ذریعے انہوں نے اپنے جملوں سے ناظرین کا دل دکھانے پر معافی مانگی۔

ہاردیک پاندیا کا کہنا تھا کہ ’میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں، جسے میرے کافی ود کرن میں کہے جملوں سے تکلیف پہنچی، حقیقت یہ ہے کہ جیسا شو کافی ود کرن ہے میں اس حساب سے بات کرتا رہا، میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا‘۔

جبکہ کے ایل راہول نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ہاردیک پانڈیا کی معذرت کے باوجود بورڈ آف کنڑول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ہاردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو شوکاز نوٹس بھیج دیے۔

جبکہ ایسے طلاعات ہیں کہ ان دونوں کھلاڑیوں پر دو میچز کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیدار نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہاردیک پانڈیا کی جانب سے مانگی جانے والی معافی اس معاملے کو دبا نہیں سکتی، اس سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خواتین کو عزت دینے جیسے بڑے معاملے کو کتنا ہلکا لے رہے ہیں، اس رویے کو قبول نہیں کیا جاسکتا، انہیں سمجھنا ہوگا کہ اس ملک میں ایک کرکٹر پر کتنی ذمہ داری ہے، بلکہ سب سے پہلے تو انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط‘۔

ویرات کوہلی کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے خواتین سے متعلق ایسے نامناسب بیانات ناقابل قبول ہیں، ہم انہیں سپورٹ نہیں کرتے، یہ دونوں کھلاڑی جانتے ہیں کہ اس کا کتنا نقصان ہوگا اور انہیں اندازہ ہوگا کہ کیا چیزیں غلط ہوئیں‘۔

اس معاملے کے بعد کافی ود کرن شو کی اس متنازع قسط کو بھی ہٹادیا گیا۔

پاکستان میں عالمی کرکٹ خصوصاً بڑی ٹیموں کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش قدمی ہوئی ہے اور نامور آسٹریلین کرکٹرز ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے پاکستان میں کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

https://i.dawn.com/large/2019/01/5c388f686ba1b.jpg

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔ سام سنگ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جو کہ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ہوگا۔ اگرچہ کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایونٹ میں کیا متعارف کرایا جائے گا مگر پوسٹ میں موجود تصویر میں 10 کا ہندسہ یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ گلیکسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر پیش کی جانے والی ڈیوائس ہی سامنے آئے گی۔