ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کا پی-ٹی-آئی سے رابطوں کی تردید

199ڈالر لاؤ انضمام الحق کے ساتھ تصویر بنواؤ، امریکی منتظمین نے پاکستانی چیف سلیکٹر کے کوچنگ کیمپ کا ٹکٹ’’پلان‘‘ جاری کردیا۔ امریکا میں ایک نجی اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق ماسٹر کلاس ٹریننگ کیمپ 16 سے 22 فروری تک سیاٹیل میں ہوگا، اس میں 2 دن کی کوچنگ کیلیے 199 ڈالر جمع کرانے پڑیں گے، انضمام الحق کے ساتھ وی آئی پی ڈنر کیلیے بھی اتنی ہی رقم دینا ہوگی، ٹاؤن ہال میٹنگ میں شرکت کرنے والوں کو 29 ڈالر خرچ کرنا ہوں گے،تینوں ایونٹس کا مجموعی پیکیج 350 ڈالر میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب کہ سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی دستخط شدہ گیندیں، سرٹیفکیٹ اور تصویر بنوانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ اکیڈمی کے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ میں انضمام الحق کا ایک ریکارڈ شدہ پیغام بھی جاری کیا گیا ہے،اس میں سابق کپتان کہتے ہیں’’آپ کے شہر سیاٹل آرہا ہوں، میرے اور آپ کیلیے بڑا یادگار موقع ہے۔ ابھی اپنی بکنگ کرائیں،ہم ایک ٹیم نظر آئیں گے۔‘‘ قومی ٹیموں کی سلیکشن کے ذمہ دار انضمام الحق پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے باوجود ٹی ٹین لیگ اور پی ایس ایل سمیت مختلف سرگرمیوں میں کسی نہ کسی طور شامل رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ ڈھونڈنے کے بجائے قومی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیات کے دوران غیر ملکی دوروں پر بھی ان کی خاص توجہ رہی، وہ پاکستان کی ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ بھی جا پہنچے تھے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 14 فروری کو ہوگا، چیف سلیکٹر اس موقع پر امریکا میں نوجوان کرکٹرز کو ٹریننگ دینے اور تصویریں بنوانے میں مصروف ہوں گے۔

مچل سٹارک آسٹریلوی پیسر کو ٹیسٹ انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹ پوری کرنے کیلیے درکار ہے صرف

شیکھر دھون ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 13ویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 75 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر کیریئر کے 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، دھون نے 119 میچز میں 5065 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 15 شاندار سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کے ساتھ دھون تیز ترین 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 118 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر برائن لارا کا ریکارڈ برابر کیا ہے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 101 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، ویرات کوہلی اور ویون رچرڈز 114 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا ایسا ریکارڈ جوکہ 61 سال گزرنے کے با وجود بھی نہ ٹو ٹ پایا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان حنیف محمد کے جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین اننگز کو 61سال مکمل ہوگئے ہیں ۔حنیف محمد نے 1958ءمیں آج ہی کے روزٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین اننگز مکمل کی تھی ،انہو ں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاﺅن ٹیسٹ میں 970منٹ کی بیٹنگ کے دوران 337رنز سکورکیے تھے جو 61سال گزرنے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی طویل ترین اننگز ہے ۔

پاکستان ورلڈ کپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے : شعیب ملک
غیر ملکی ادارے کو انٹرویو کے دوران ملکی مایہ آل راؤنڈر نے پاکستان کے ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے

مکی آتھر کراچی کنگز اور قومی ٹیم کے با یک وقت کوچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگوں نے اعتراضات اٹھانے شرعو کر دیے ،،،،،،،،،
سرفراز کا افریقی سیاہ فام آل راؤنڈر پر جُملہ کسنا پڑ گیا مہنگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو پر اُردو میں فقرے بازی ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔

سہیل تنویر کو ۔۔۔۔وارنر کی جگہ سلہٹ سکسرز کے بن گئے نئے کپتان
