بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ بھوپال فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹینٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور تقریباِ 20 سال بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

انٹرنیشنل کبڈی سیریز ۔۔۔۔پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل جیت کر سیریز اپنے نام کر لی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

WINNER

عظیم فٹبالرز فیگو اور کاکا کے کراچی میں یادگار لمحات

پاکستان میں ورلڈ سوکر اسٹارز2019 کے لیے عظیم فٹبالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے اسٹار لوئس فیگو پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کاکا اور فیگو جمعرات کو پاکستان پہنچےتو کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتبپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

کاکا اور فیگو کی ٹیمیں ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے سلسلے میں 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور اس ایونٹ کی تشہیر اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں اسٹارز پاکستان آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے دوران کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔