قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔ محمد عرفان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، بنگلہ دیش میں دوران سفر جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا۔