شیکھر دھون ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے بھارتی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 13ویں بھارتی بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 75 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر کیریئر کے 5 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کیا، دھون نے 119 میچز میں 5065 رنز بنا لئے ہیں جس میں ان کی 15 شاندار سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس کے ساتھ دھون تیز ترین 5 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے بھارت کے دوسرے اور مشترکہ طور پر تیسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں، انہوں نے 118 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر برائن لارا کا ریکارڈ برابر کیا ہے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پانچ ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی اعزاز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 101 اننگز میں سنگ میل عبور کیا تھا، ویرات کوہلی اور ویون رچرڈز 114 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s