
سرفراز کا افریقی سیاہ فام آل راؤنڈر پر جُملہ کسنا پڑ گیا مہنگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سرفراز احمد کی جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو پر اُردو میں فقرے بازی ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘۔
