
سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ فون گلیکسی ایس 10 کی تاریخ رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔ سام سنگ کے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ میں ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا جو کہ 20 فروری کو سان فرانسسکو میں ہوگا۔ اگرچہ کمپنی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ایونٹ میں کیا متعارف کرایا جائے گا مگر پوسٹ میں موجود تصویر میں 10 کا ہندسہ یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ گلیکسی ایس سیریز کے 10 سال مکمل ہونے پر پیش کی جانے والی ڈیوائس ہی سامنے آئے گی۔
