لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اور کوچ کے لیے کسی موزوں امیدوار کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف حکام نے اولمپئین توقیر ڈار کو ذمہ داریاں سنبھالنے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے نجی مصروفیات کو جواز بناکر معذرت کرلی ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے لیے سابق سیکریٹری شہباز سینئر نے پہلے قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن قمر ابراہیم صدر پی ایچ ایف کی گڈ بکس میں شامل نہیں۔ جس پر اب نیا کوچ سامنے لایا جاسکتا ہے۔ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، سب معاملات پر مشاورت جاری ہے، جسے کوئی چیز فائنل ہوتی ہے، ہم اس کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ چیئرمین کا عہدہ متعارف کرائے جانے کے سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایسا کچھ نہیں ہونے جارہا، یہ صرف افواہیں ہیں، پروہاکی لیگ میں ٹیم ضرور شرکت کرے گی، کیمپ اور دوسرے اخراجات کے لیے حکومت سے رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ جلد سے جلد سب چیزوں کو حتمی شکل دے کر معاملات کلیئر کرسکیں۔

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google photo

You are commenting using your Google account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s